مقالہ نگار: صائمہ، منیبہ/قمر، ناہید زبان تہذیبی تشخص کی ایک اہم علامت (فکر اقبال کی روشنی میں)

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
11 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 53 times.

زبان تہذیبی تشخص کی ایک اہم علامت ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں تہذیبی آویزش نے مقامی زبانوں کو جس طرح متاثر کیا اقبال اس سے بہ خوبی آگاہ تھے۔ اس کا اندازہ اردو زبان پر لکھے گئے ان کے تحقیقی مقالات سے ہوتا ہے۔ اقبال کے نزدیک صرف اسی قوم کی زبان زندہ رہ سکتی ہے جو تہذیبی آویزش میں اپنا تشخص برقرار رکھ سکے۔ اقبال کو اردو سے بے پناہ محبت تھی۔ اردو کو اقبال نے اپنے کلام کے باعث زندہ جاوید بنا دیا۔ اقبال کی خواہش تھی کہ اردو نہ صرف برصغیر کی زبان بنے بلکہ برصغیر کے باہر بھی اپنے لیے نمایاں مقام پیدا کرے۔