مقالہ نگار: رحمٰن، محمد رشید احمد صدیقی کے خطبات

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 54 times.

خطبات کی صنف اردو ادب میں نئی ہے۔ کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں کامیاب طلبہ اور طالبات کو جو اسناد عطا کی جاتی ہیں اس موقع پر توسیعی لیکچر کی شکل میں خطبات دیے جاتے ہیں جو کسی غیر معمولی شخصیت سے دلوائے جاتے ہیں۔ رشید احمد صدیقی چوں کہ ایک معروف ادبی شخصیت تھے اس لیے وہ بھی کئی مواقع اور موضوعات پر خطبہ دینے کے لیے بلائے گئے۔ ایسے مواقع پر انھوں نے رسمی خطبے نہیں دیے بل کہ ایسے خطبے دیے جن میں ان کا علم، مشاہدہ، تجربہ، غور و فکر اور بصیرت نظر آتی ہے۔ ان خطبات کی تعداد سترہ ہے جنھیں ان کی زندگی کے آخری دور کا قابلِ قدر سرمایہ بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ زیرِ نظر مقالے میں مقالہ نگار نے انھی خطبات کی روشنی میں رشید احمد صدیقی کے موضوعات اور اسلوب کا جائزہ لیا ہے۔