مقالہ نگار: نوازش، محمد خاور ‘‘رسالہ قواعدِ اُردو’’، مؤلفہ مرزا نثار علی بیگ و منشی فیض اللہ (اولین رسالہ براے درجہ وار تعلیم و تدریس قواعد)

دریافت : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 42 times.

تدریس زبان کی مبادیات میں سب سے اہم قواعد زبان کو گردانا جاتا ہے۔ قواعد زبان ہر سطح پر اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ ایک طرف تو اس کی مدد سے طالب علم زبان کی پیچیدگیوں کو سمجھتے ہیں اور دوسری طرف قواعد کی مدد سے وہ زبان پر عبور حاصل کرتے چلے جاتے ہیں۔ یہاں پر اُردو قواعد نگاری کے حوالے سے سب سے پہلی لکھی گئی قواعد پر بات کرنا لازمی ہے۔"رسالہ قواعد اُردو"پہلا قواعد اُردو کا رسالہ ہے جو کہ تین حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصے میں درج مباحث مختلف درجوں کے طالب علموں کو سیکھنے اور جاننے کی صلاحیت کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں۔"رسالہ قواعد اُردو"کے مولف مرزا نثار علی بیگ آگرہ کالج کے مدرس اول تھے اور اس کام میں اُن کی اعانت کرنے والے منشی فیض اللہ خان اُسی کالج میں مدرس دوم کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس رسالے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ طالب علموں کی نصابی ضرورتوں کو سامنے رکھ کر تالیف کیا گیا ہے۔ اس مقالے میں ۱۸۵۷ء سے پہلے انگریزوں نے ہندوستان میں قواعد نویسی کے حوالے سے جو کام کیا ہے اُس پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔