مقالہ نگار: جان، اعجاز احمد رباعیات کمال الہامی

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 11 times.

کمال الہامی کا اصل نام حشمت علی کمال ہے۔ ان کا تعلق سکردو کے مضافاتی گاؤں ‘‘کوارو’’سے ہے۔ انھوں نے نہ صرف بلتی اور فارسی کے تمام اصناف سخن میں اعلیٰ درجے کی شاعری کی ہے بل کہ اردو زبان کو بھی اپنا ذریعۂ اظہار بنایا ہے۔ چناں چہ موضوع کی مناسبت سے حمد، نعت، منقبت، قصائد، سلام، غزل، نظم، سہرے، ترانے، نغمے اور قطعات جب کہ ہیئت کے اعتبار سے رباعی، مثنوی، ترکیب بند، ترجیع بند، ہائیکو، مثلث، مربع، مخمس، مسبع، مسدس، مثمن، پابند نظم، آزاد نظم اور نظم معریٰ وغیرہ سب میں انھوں نے طبع آزمائی کی ہے اور اپنی تخلیقات چھوڑی ہیں تاہم ان کا سب سے اہم کارنامہ رباعیات کمال الہامیہے جو اس تحقیقی مقالے کا موضوع ہے۔