مقالہ نگار: شاہ، سلیم تقی رام پور میں اردو تحریک مولانا امتیاز علی عرشی کے حوالے سے

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
16 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
اصغر علی بلوچ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 23 times.

اتر پردیش کا ضلع رام پور علم و ادب کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس ریاست نے برطانوی عہد میں اپنی خاص پہچان بنائی۔ والیانِ رام پور کو علم و ادب سے خاص شغف تھا۔ ‘‘تذکرۂ کاملانِ رام پور’’میں ۵۴۴ شخصیات کا ذکر ہے جنھوں نے مختلف شعبۂ علم میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ان افراد میں مولانا امتیاز علی عرشی کا نام خاص طور پر نمایاں ہے۔ مولانا امتیاز علی عرشی کثیر الجہات ادیب تھے۔ ان کی فکر کا دائرہ بہت وسیع تھا۔ وہ بیک وقت محقق، غالب شناس، عربی لغت کے مزاج شناس، انتقادی اور تحقیقی مرتب اور مخطوطہ شناس تھے۔ اس مضمون مین مضمون نگار نے ان کے مختلف پہلوؤں کو روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ ان کے رام پور میں اردو تحریک کے حصے کو موضوع بنایا ہے۔