مقالہ نگار: الیاس، شازیہ دکنی دور کی اُردو زبان کا جائزہ

دریافت : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 15 times.

دکنی اُردو کی شعری اور نثری روایت اُردو ادب میں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس روایت نے اُردو شاعری میں اور نثر کے آغاز و ارتقا میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اُردو کے ماہرین لسانیات میں بہت سے اس بات پر متفق ہیں کہ اُردو زبان کا ابتدائی ڈھانچہ جنوبی ہندوستان میں تشکیل پایا اور پھر اس کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہوا شمالی ہندوستان تک پہنچ گیا۔ اس لحاظ سے اُردو ادب کی قدیم روایات اگر ہمیں کسی علاقے سے ملتی ہیں تو وہ "دکن" ہی ہے۔ دکن کی دو اہم ریاستیں بیجاپور اور گول کنڈہ اُردو ادب کی ترویج اور فروغ میں پیش پیش رہیں۔ اس تحقیقی مقالے کا مقصد دکنی دور کی اُردو زبان اور ادب کا جائزہ لسانی حوالے سے لینا ہے۔