برصغیر پاک وہند فارسی زبان وادب کا ایک بہت بڑا مرکز رہاہے۔فارسی زبان میں بہت سے شاعروں اور نثر نویسوں نے اپنے قیمتی آثار چھوڑے ہیں۔ اس خطے میں فارسی زبان میں داستان سرائی کا آغاز عہد سلاطین دہلی سے ہوا اور یہاں کی مقامی داستانیں فارسی زبان میں منتقل بھی ہوئیں۔ ان میں "میرزا وصاحبان" کی داستان بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ داستان فارسی زبان والوں کی توجہ کا باعث رہی ہے۔ برصغیر کے بہت سے شاعروں نے اس داستان کو فارسی زبان میں منتقل کیا۔ یہ مقالہ فارسی میں داستان ‘‘میرزاو صاحبان’’ کو زیر بحث لاتا ہے۔