مقالہ نگار: وحید الرحمٰن ‘خندۂ سپاہ’ کا سالار: کرنل محمد خان

بازیافت : مجلہ
25 : جلد
NA : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 12 times.

اردو مزاح نگاروں میں کرنل محمد خان پہلی صف کے مزاح نگار ہیں۔ ان کی بیشتر مزاحیہ تحریریں فوجی زندگی کے دائرے میں گھومتی ہیں جس کا بہترین نمونہ "بجنگ آمد" ہے۔ شعر غالب ہو یا کلامِ اقبال کا ذکر ،اگر وہ کرنل محمد خان کے قلم سے بیان ہو تو تحریر کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ کرنل محمد خان ایک زندہ دل اور خوش طبع انسان تھے اور اسی خوبی کو انتہائی خوبصورت انداز میں استعمال کرتے ہوئے وہ انسان کی مختلف حالتوں مثلاً معصومیت، حماقت، سادگی، عیاری اور نادانی وغیرہ سے ہونے والے واقعات کو قلم بند کرتے تھے۔ اس مقالے میں کرنل محمد خان کی طنزیہ اور مزاحیہ نثر کا جائزہ لیتے ہوئے طنز و مزاح کی روایت میں ان کا مقام و مرتبہ متعین کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔