مقالہ نگار: کاظمی،سید کامران عباس خاکہ نگاری کا فن: تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2011 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 24 times.

اردو ادب میں خاکہ نگاری کی ایک توانا روایت موجود ہے۔ اصناف کے معاملے میں خاکے کی حتمی تعریف ناممکن ہے لیکن اس کے باوجود اس صنف پر مباحث کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ ایک باضابطہ اور مکمل صنف کی حیثیت سے خاکہ نگاری کی روایت زیادہ پرانی نہیں ہے۔ اسے خود کو سوانحی مضمون سے الگ شناخت قائم کرنے کے لیے مسلسل تجربات سے گزرنا پڑا۔خاکہ انگریزی اصطلاحSketch”’’ کا متبادل ہے۔ اس مقالے میں خاکے کی تعریف، معیاری خاکے کے فنی لوازمات اور خاکے کے فن پر تفصیل سے بات کی گئی ہے۔