مقالہ نگار: فرید الدین/ اقبال، سید جاوید حکیم محمد سعید کی سفرنامہ نگاری کا تجزیاتی مطالعہ

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 9 times.

حکیم محمد سعید ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ وہ طبیب، سماجی کارکن، مفکر، مصنف، محقق، منتظم اور صنعت کار تھے۔ وہ متعدد ملکی اور غیر ملکی اداروں اور تنظیموں کے رکن اور سربراہ بھی رہے اور مقامی اور عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سینکڑوں اجلاسوں،سیمی ناروں اور کانفرنسوں میں شریک ہوئے اور تحقیقی مقالات پیش کیے۔ ان تمام مصروفیات کے باوجود انھوں نے تقریباً ۲۰۰ کتب تصنیف و تالیف کیں اور سینکڑوں مضامین، دیباچے اور اداریے تحریر کیے۔ انھوں نے کئی ادبی مجلوں کی ادارت کی اور مختلف ممالک کے ۵۶ سفرنامے بھی تحریر کیے۔ زیرِ نظر مضمون میں  نہ  صرف سفرنامہ نگاری کے حوالے سے حکیم محمد سعید کی تخلیقات میں محرکات و مقاصد، مشاہدات، منظر نگاری، جزئیات نگاری، واقعہ نگاری، شخصیت نگاری، طنز و مزاح اور اسلوب کا جائزہ لیا گیا ہے  بل کہ ہم عصر سفرنامہ نگاروں کے ساتھ ان کا تقابل بھی کیا گیا ہے۔