مقالہ نگار: ضیاء الحسن حالی کی غزل:جدید اردو غزل کا نقش اول

بازیافت : مجلہ
25 : جلد
NA : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 30 times.

مولانا الطاف حسین حالی دھیمے اورسادہ مزاج کے حامل انسان تھے۔ نہ صرف اردو بلکہ عربی و فارسی کی شعری روایتوں پر بھی ان کی عمیق نظر تھی۔ حالی شروع سے نئے نئے خیالات کو سراہنے والے شخص تھے۔ جدید اردو غزل کی روایت سازی میں حالی کا بڑا ہاتھ ہے۔ انھوں نے نئی نئی علامتوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔ حالی نے غزل کے کلاسیکی نظام علامات کو ترک کرکے اپنے باطن کی علامتوں کو استعمال کیا۔ انھوں نے اردو میں غیرمردف غزل کہنے کی روایت متعارف کروائی۔ حالی نے جدید غزل کی طرح ڈالی اور حقیقت بھی یہی ہے کہ حالی کے جدید غزل کے خواب کی تعبیر اقبال کے کلام میں ملتی ہے۔