انیسویں صدی کی ساتویں دہائی کے ابتدائی برسوں میں حالی لاہور میں مقیم رہے۔ اس دوران ایچی سن کالج کے معلم کی حیثیت سے اور پنجاب بک ڈپو کے ملازم کے طور پر کام کرتے رہے۔ لاہور میں قیام کے دوران انھوں نے فارسی اور انگریزی ادب کی اہمیت کو سمجھا اور انگریزی ادب سے ان کی ذہنی مناسبت بڑھتی گئی۔ اسی مناسبت کا نتیجہ بالآخر مقدمہ شعر و شاعری کی صورت میں ظاہر ہوا۔ یوں حالی کی ادبی شخصیت اور ادبی شعور کی تعمیر میں لاہور شہر کے تخلیقی شعور اور پنجاب بک ڈپو نے اہم کردار ادا کیا۔