مقالہ نگار: ہاشمی، منور حالی اور شبلی کے فکری اشتراکات

بازیافت : مجلہ
27 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 61 times.

حالیؔ اور شبلیؔ اپنے افکار ونظریات اور تصانیف کے اعتبار سے دو عہد ساز شخصیتیں ہیں۔ دونوں تاریخ اسلام کا مطالعہ کرکے ماضی کے آئینے میں مسلمانوں کا حال اور مستقبل دیکھتے تھے۔ حالیؔ نے اپنے دل کی تڑپ اور روح کے اضطراب کو مسدس مدوجزر میں سمویا جبکہ شبلی نے اپنی تصانیف کے ذریعے مخالفین اور محققین کو مدلل اور مؤثر جوابات دیے۔ حالی اور شبلی دونوں کی نظمیں ہیئت اورفکر کے لحاظ سے مماثلت رکھتی ہیں۔ مجموعی طور پر دونوں شخصیات تاریخ نویسی، شاعری، سوانح نگاری اور تنقید کے حوالے سےملتے جلتے افکار رکھتی ہیں۔