مقالہ نگار: اختر، شہناز جوش کی ترجمہ نگاری

بازیافت : مجلہ
NA : جلد
31 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 84 times.

پیشِ نظر مقالے میں معروف شاعر جوش ملیح آبادی کی ترجمہ نگاری کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جوش نے نہ صرف نظم و غزل میں طبع آزمائی کی ہے بلکہ آپ بیتی نگاری، خطوط نگاری، مضمون نگاری، کالم نگاری اور اداریہ نگاری کے ساتھ ترجمے میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔ انھوں نے اپنے تمام تراجم میں سادہ ترجمے کو اپنایا ہے اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں انھوں نے ترجمے کو گھٹایا بڑھایا بھی ہے۔ انھوں نے ترجمے کے لیے اختلافی امور والے موضوعات کو منتخب کرنے سے گریز کیا ہے اور اس عمل کے لیے جس شوق، صلاحیت، تربیت، ریاضت، جگر کاوی اور سنجیدگی کی ضرورت ہے، وہ جوش کے ہاں موجود ہے۔