مقالہ نگار: ہارون، ثنا جدید کالم نگاری: تاریخ اور عہد حاضر کا ادبی بیانیہ

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 9 times.

کالم نگاری نہ صرف صحافت میں اہم کردار ادا کرتی ہے بل کہ سماج، سیاست اور اقدار کے حوالے سے عوامی سوچ کوئی سمت دینے میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو جدید کالم نگاروں کے ہاں تاریخ سے راہ نمائی لینا عہد حاضر کو ان واقعات کی روشنی میں پرکھنا اور اسے فکشن کے انداز میں پیش کرنا خاص اہمیت کا حامل ہے۔ وہ زندگی میں ہونے والے تغیرات میں ماضی کے تہذیبی ورثے کو یک دم ختم کرنے کے قائل نہیں بل کہ اس تہذیبی ورثے کو ساتھ لے کر نئے رجحانات کو بھی زیست کے ہر لمحے میں برتنے کے قائل ہیں۔چناں چہ ان تمام امور کو مد نظر رکھتے ہوئے  زیرِنظر مضمون میں یہ نکتہ زیرِ بحث لایا گیا ہے کہ جدید کالم نگاری عہد حاضر کی سماجی صورتِ حال کے بیانیے کے لیے تاریخ سے بہ طور سرچشمہ فیض یاب ہوتی ہے۔