مقالہ نگار: احمد، شعیب جدید ایرانی شاعرات، تعارفی جائزہ

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
89 : جلد
3 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 16 times.

فارسی زبان وادب کے آغاز ہی سے خواتین لکھاری اس کی ترویج وترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ اُن کا یہ کردار چوتھی صدی عیسوی میں اس وقت شروع ہوگیا تھا جب رابعہ خضداری آسمانِ ادبِ فارسی پرایک اہم شاعرہ کے طور پر ستارہ بن کر ابھریں۔ اس کے علاوہ مہستی گنجوی گیارہویں صدی عیسوی کی شاعرہ کا شمار بھی ایسی ہی فارسی شاعرات میں ہوتا ہے۔ انھی پرانی شاعرات کی پیروی میں جدید عہد کی شاعرات فارسی ادب کو نئے ادبی رجحانات سے ہم کنار کر رہی ہیں۔ یہ مقالہ فارسی شاعرات کے تعارفی مطالعے پر مشتمل ہے جس میں تمام قابل ذکر جدید فارسی شاعرات کا احاطہ کیا گیا ہے۔