مقالہ نگار: ہاشمی، طارق محمود/ اکبر، غلام جدید اردو غزل کے پیش رو یگانہ چنگیزی کا فارسی رنگِ تغزل

دریافت : مجلہ
NA : جلد
20 : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز/ نعیم مظہر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 60 times.

اگرچہ یگانہ کی فارسی غزل کا اثاثہ اردو کلام کی نسبت بہت کم ہے،لیکن ان کی درجن بھر غزلیں اور کم و بیش اتنی ہی تعداد میں رباعیات ہیں۔ فکری اوصاف کے لحاظ سے ان کی فارسی غزل کے باطن میں یگانہ کے مزاج اور افتادِ طبع کی وہ تمثالیں بڑی واضح ہیں جو ان کی غزل کے وسیع تر سرمائے میں نظر آتی ہیں۔ ان کے مختلف مضامین جب فارسی غزل میں آتے ہیں تو پرشکوہ اسلوب کے باعث ایک خاص ترفع کا عنصر نظر آتا ہے۔ اس مقالے میں یاس یگانہ چنگیزی کی فارسی غزل کا مطالعہ کیا گیا ہے۔