مقالہ نگار: عباد، صفیہ جدیدیت اور مابعد جدیدیت :ایک مطالعہ

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
7 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 69 times.

ادب، زندگی اور کائنات سے متعلق تمام مباحث جدیدیت اور مابعد جدیدیت کا ایک واضح حوالہ ہیں۔ جس کے باعث انسانی فکر اور اس کی داخلی توانائیوں کو نئے حوالوں، نئے عنوانات و موضوعات کی سطح پر نئی تفہیم سے روشناس کروایا گیا۔ اس کے پس منظر میں مغربی معاشرے کی مادہ پرستی اور خود مختاری اور ضرورت سے زیادہ عقلیت پسندی تھی۔ مابعد جدیدیت، جدیدیت کے بعد ہے اور اس سے گریز بھی ہے تاہم ان دونوں کو ایک دوسرے کے تناظر میں ہی دیکھا اور پرکھا جاتا ہے۔