مقالہ نگار: پروین،عذرا جبران خلیل جبران کی افسانہ نگاری

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 29 times.

جبران اصلاًایک عرب تھا جس کا تعلق لبنان سے تھا۔جبران کی تقریباً سولہ تصانیف میں سے نصف عربی زبان میں ہیں اور اتنی ہی انگریزی زبان میں اوریہ قاضی عبدالغفار، خلیل صحافی،بشیر ہندی اور حبیب اشعردہلوی کی وساطت سے اردوز بان میں منتقل ہوچکی ہیں۔جبران خود ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا تھالیکن مذہب کی بنیاد پر وہ انسانوں میں تفریق کرنے کا قائل نہیں تھا۔اس نے معاشرتی اقدار اور رومانوی موضوعات پر شاعری کے علاوہ بہت سی کہانیاں بھی لکھیں جن میں سے “The Prophet” کو خاص شہرت حاصل ہے۔ اس مقالے میں اُس کی کہانیوں کا موضوعاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔