مقالہ نگار: حامد، محمد جامعہ پشاور کا ایم فل ارد و کا نصاب: علمی، تاثراتی اور مہارتی تجزیہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
30 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 44 times.

شعبۂ اردو جامعہ پشاورایم فل کا نصاب کل اٹھائیس کورسز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے بیس کورسز لازمی اور آٹھ کورسز طلباکو منتخب کرنے پڑتے ہیں۔ چونکہ نصاب میں کافی تنوع ہے اس لیے طالب علم کو اپنے رجحان کے مطابق کورسز کے انتخاب میں آسانی رہتی ہے۔ وہ ایسے کورسز کا انتخاب کر سکتاہے جو مستقبل میں اس کی تحقیق کا خصوصی میدان ثابت ہوسکیں۔ نصاب میں ادبی کورسز بھی ہیں اورلسانیاتی بھی، تدریس کے کورسز بھی ہیں اور بین العلومی وتقابلی بھی۔مشمولہ ادبی کورسز بھی اس حوالے سے اہم ہیں کہ ان میں محض علمی مواد پر زور نہیں دیا گیا بلکہ ہر کورس میں عملی جزو بھی شامل کیاگیا ہے۔انشائیے اور افسانے پر مبنی کورسز میں تکنیک کا مطالعہ شامل کیا گیاہے۔ اردو غزل میں علامت نگاری،اشاریہ سازی اورفنِ تایخ گوئی کے کورسزعملی تنقید کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ادب کے علاوہ زبان و لسانیات کے کورسز بھی شاملِ نصاب ہیں۔ چونکہ اردو میں ایم فل /پی ایچ ڈی کرنے والا صرف ادب پر عبور نہیں رکھتا بلکہ زبان پر عبور بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے زبان و لسانیات کے کورسز بھی شامل نصاب ہیں۔ان تمام حوالوں سے شعبۂ اردو جامعہ پشاور کے ایم فل کے نصاب کا تجزیہ کیاگیاہے، اس کی افادیت واضح کی گئی ہے، اس کی خصوصیات کا تعین کیاگیاہے، اس میں موجود خامیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور کچھ تجاویز بھی دی گئی ہیں۔