مقالہ نگار: بی بی، زادیہ ثقافت، تہذیب، معاشرہ اور ادب

ادراک : مجلہ
NA : جلد
32 : شمارہ
1950 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 34 times.

ثقافت ایک مرکب سالمیہ ہے، جس میں علم، عقیدہ، فن، اخلاق، قانون، رسم و رواج اور وہ تمام صلاحیتیں شامل ہیں جو انسان ایک معاشرےکے رکن کی حیثیت سے سیکھتا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں میں منتقل کرتا رہتا ہے۔ اس کا تعلق فنونِ لطیفہ سے ہو یا نباتات و حیوانات کی افزائش سے، انسانی علوم و فنون سے ہو یا عقائد اور اس کے رویوں سے۔ یہ تمام عقائد، تصورات، رسم و رواج اور آلات ثقافت ہی کے مختلف حصے کہلاتے ہیں جس کی نشوونما میں تہذیب، معاشرہ اور ادب بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس مقالے میں انھی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مقالہ نگار نے نہ صرف ثقافت، تہذیب، ادب اور معاشرے کے مابین تعلق کی نشان دہی کی ہے بل کہ ان اصطلاحات کی مکمل تعریف بھی بیان کرنے کی سعی کی ہے۔