مقالہ نگار: ہارون، ثنا تین معاصر کالم نگار:اسلوبی تقابل

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 34 times.

کالم نگاری صحافت کا ایک حصہ ہے۔ جس میں طرزِ تحریر سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ عصرِ حاضر میں اردو ناول، افسانے اور شاعری کے ساتھ ساتھ اردو کالم نگاری کی روایت جس قدر جلد مستحکم ہوئی ہے وہ ایک حیرت انگیز عنصر ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں تین نمائندہ معاصر کالم نگاروں نذیر ناجی، امجد اسلام امجد اور کشور ناہید کو ان کی لسانی مہارت  کے تناظر میں زیرِبحث لایا گیا ہے۔ چونکہ مذکورہ اردو کالم نگاروں نے اپنے انفرادی ادبی اسلوب کی بہ دولت شہرت سمیٹی ہےاس لیے مقالے میں ان کے کالموں کی اسلوبی خصوصیات پر بہ طور خاص توجہ دی گئی ہے۔