مقالہ نگار: ناصر الدین/ راشد، احمد سعید تفہیم القرآنمیں اردو ترجمانی و تفسیر کا تخصیصی مطالعہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 73 times.

برصغیر میں مفسرین کرام نے عوام الناس کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے اردو زبان میں مختلف تفاسیر مرتب کیں جن میں سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تفسیر تفہیم القرآن ایک منفرد تفسیر ہے۔ اس تفسیر کی مدد سے مولانا مودودی نے آسان اور عام فہم انداز میں قرآن مجید کے پیغام کو لوگوں کے اذہان میں راسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھیں اس بات کا شدت سے احساس تھا کہ اس خطے کے لوگوں کو اردو زبان میں قرآن حکیم کی عام فہم ترجمانی کی ضرورت ہے۔ چناں چہ انھوں نے اس مقصد کے لیے لفظی ترجمے کے بجائے ‘اردو ترجمانی’ کا اُسلوب اختیار کیا جس نے ایک کثیر طبقے کو متاثر کیا۔ زیرِبحث مقالے میں اسی تفسیر کا تخصیصی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔