مقالہ نگار: اشفاق، حمیرا ترقی پسند تحریک کی مجلاتی صحافت: ایک جائزہ (۱۹۳۶ء تا ۲۰۱۱ء)

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 27 times.

انجمن ترقی پسند مصنفین کے قیام کو پچھتر برس سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ ترقی پسندوں کا پون صدی کا یہ سفر کئی پہلوؤں سے اہم اور قابل توجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موضوع پر درجنوں کتب منظرِ عام پر آ چکی ہیں، جن میں تحریک کے حوالے سے مختلف سوالات اُٹھائے گئے ہیں۔ زیرِنظر مضمون میں ۱۹۳۶ء سے منظرِ عام پر آنے والے ترقی پسند تحریک کے مجلّوں کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ وہ رسائل، جو ترقی پسند تحریک کے آغاز کے بعد اور تقسیم سے پہلے جاری ہوئے اور آزادی کے بعد بھی شائع ہوتے رہے، ان میں ادب لطیف، سویرا اور نیا ادبشامل ہیں۔ انھی کو بنیاد بناتے ہوئے اس تجزیے میں ترقی پسند تحریک کی مجلاّتی صحافت کے مختلف رجحانات اور تحریک کے اندر متنوع آوازوں پر بحث کی گئی ہے۔