مقالہ نگار: ہاشمی، طارق محمود ترقی پسند تحریک اور غزل

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 13 times.

تاریخ ادب اردو کے مغالطوں کا تعین کیا جائے تو ترقی پسند تحریک کے بارے میں بھی بعض غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس سے وابستہ اہلِ دانش کے خیالات مشرقی ماحول اور مزاج سے مخالف سمجھ لیےگئے اور جب معاشی فکر مذہبی تصورات سے مخالف قرار پائی تو ادبی خیالات کو پراپیگنڈہ قرار دے دیا گیا۔ تاہم اس تحریک کی مخالفت کے باعث اس کی تردید میں شدت نے بہت سے مغالطوں کو بھی جنم دیا جن میں ایک اہم مغالطہ غزل کے حوالے سے یہ ہے کہ اس تحریک سے وابستہ دانش ور غزل کے مخالف تھے۔ زیرِنظر مقالے میں مقالہ نگار نے اسی مغالطے کا ازالہ کرنے کی کوشش کی ہے۔