مقالہ نگار: مجاہد، رضوان احمد ترجمے کا فن۔ اہمیت و افادیت اور اصول

آرٹس اینڈ لیٹرز : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اسلامیہ کالج یونی ورسٹی، پشاور : ناشر
محمد عباس : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 32 times.

ترجمے سے مراد کسی تحریر کا اس طرح کسی دوسری زبان میں انتقال کر دینا کہ اصل تحریر کا حسن، وقار اور اسلوب قائم رہے اور معنی و مفاہیم بغیر کسی ابہام کے پڑھنے والے تک پہنچ جائیں۔ ترجمے کی اہمیت و افادیت مسلمہ چیز ہے۔ یہ مختلف قوموں، زبانوں اور ثقافتوں کے درمیان حائل پردے ختم کر کے انھیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ ترجمہ زبان اور علوم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔