مقالہ نگار: کوثر، ریحانہ ‘‘ترتیب’’ اور ‘‘تدوین’’ معانی، مفہوم اور لوازم

خیابان : مجلہ
NA : جلد
30 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 75 times.

تدوین سے مراد کسی خاص متن کی بازیافت، اس کی تصحیح اور ترتیب ہے۔ مثلاً کوئی متن پہلے سے موجود تھا،پھر گم ہو گیا یا ماضی کے دھندلکوں کی نذر ہو گیا۔ اس گمشدہ متن کو قعرِ گمنامی سے نکال کر سامنے لانا اور مصنف کے متن سے قریب رہ کر متن کی نوک پلک سنوارنا تدوین کہلاتا ہے۔اس کے برعکس ترتیب کے معنی کسی شے کے متفرق و منتشر اجزا کو مناسب تقدیم و تاخیر سے رکھنا ہے۔لہٰذا تدوین اور ترتیب ایک دوسرے سے مختلف چیزیں ہیں۔زیرِ نظر مقالے میں تدوین کے فن پر تفصیل سے بات کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تہیۂ متن، تالیفِ متن، تحقیقِ متن، تصحیحِ متن،ترتیبِ متن، تاریخِ متن اور تنقیدِ متن کے معانی و مفاہیم سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔متن کے معروضی اور موضوعی مطالعے پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، حواشی اور تعلیقاتِ متن کی بھی تعریف کی گئی ہے اور مقدمہ متن کے متعلق بھی معلومات افزا بحث کی گئی ہے۔