مقالہ نگار: عطا، عطا ءاللہ تحقیق و تنقیدِ متن کے تقاضے

بازیافت : مجلہ
16 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 25 times.

زیر نظر مقالے میں تنقید متن کے تقاضوں سے بحث کی گئی ہے۔تحقیق کا فن دریافت، تجزیے اور استدلال سے نتائج اخذ کرنے کا فن ہے۔ متن تحقیق و تنقید کی بنیاد ہے۔ متن کی تدوین اور تحقیق ایسا فن ہے جو اپنی نہاد میں پیچ در پیچ الجھنوں اور مسائل کا حامل ہے۔ ڈاکٹر نذیر احمد نے تحقیق و تدوین متن میں املا اور زبان کی قدامت کے ۱۴ مسائل بیان کیے ہیں۔ متن کی تدوین کے لیے زبان کے اصل معنی اور اس سے واقفیت لازمی ہے۔ گیان چند جین کے مطابق متعلقہ نقاد کے لیے ضروری ہے کہ اس کی طبیعت میں غوروفکر کا میلان ہو اور اس کے لیے آمادگی بھی ہو۔ اگرچہ اس کام کے لیے اور چیزوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ چیزیں متنی تحقیق کی تکمیل کرتی ہیں اور غور و فکر کا متبادل نہیں ہو سکتیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں چند تحقیق نگاروں کے علاوہ اکثر لوگ متنی تنقید لکھنے میں ناکام رہے ہیں۔