مقالہ نگار: عباس، ظہیر تاج الملوک کی کایا کلپ: نفسیاتی تعبیر

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
89 : جلد
2 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 27 times.

لوک کہانی اور داستان کے مافوق الفطری عناصر میں کایا کلپ کی اہمیت مرکزی ہے۔ یہ سب سے پیچیدہ اور ٹیڑھا مظہر ہے۔ علامتی اور استعاراتی حوالے سے اس مظہر کی تعبیر کی جائے تو معنویت کا چھپا ہوا خزانہ ہمارے ہاتھ آسکتا ہے۔اس مقالے میں ژونگ اوراس کے مکتبۂ فکر کے نفسیاتی نقادوں کے نظریات کے تناظر میں "مذہب عشق" کے ہیرو تاج الملوک کی کایاکلپ اور اس کے نتیجے میں اس کی ذات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔