مقالہ نگار: خٹک، جہانزیب شعور تائید و تردید (مضامین) تحقیقی و تنقیدی جائزہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
30 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 54 times.

‘‘تائید و تردید’’ شررنعمانی کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے۔یوں تواس کتاب کی اہمیت کئی ایک حوالوں سے ہےاور اس میں شامل مواد کی نوعیت بھی دوطرح کی ہے جس میں مضامین اور تبصرے شامل ہیں لیکن تنقیدی اعتبار سے جو مقام و مرتبہ ان کے تنقیدی مضامین کو حاصل ہے اس حوالے سے یہ کلاسیکی اور عصری ادب پر تنقید کے حوالے سے ایک اہم کتاب قراردی جاسکتی ہے۔شرر نعمانی کا رچاہوا تنقیدی شعوراور اس کے لیے مناسب اسلوب ناقدین کے لیے چراغِ راہ کا کام سر انجام دے سکتا ہے۔موضوعاتی حوالوں سے ان مضامین میں مقامیت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے وسیع تناظر میں تخلیق ہونے والے ادب پر خامہ فرسائی کی گئی ہےمثلاً غالب،اقبال اور میرانیس کے حوالے سے شامل مضامین اسی تشنگی کو دور کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔رام پور کے لوک گیت کے حوالے سے ان کے مضمون میں موضوعاتی جدت موجود ہے۔جو قابلِ ستائش امر ہے۔فراز، فارغ بخاری اور اشک رام پوری کے حوالے سے ان کے تحریرکردہ مضامین مقامی اور عصری ادب پر ان کی گہری ناقدانہ نظر کی غمازی کرتے ہیں۔ زیرِنظر مقالہ شرر نعمانی کے ان تنقیدی مضامین کے تنقیدی و تحقیقی جائزے پر مشتمل ہے۔