مقالہ نگار: عبدالقدیر، الحافظ تأثیر الأدب العربي في الأدب الأردوي محمد اقبال غوذجاََ (عربی ادب کا اردو ادب پر اثر: علامہ محمد اقبال کے تناظر میں)

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
89 : جلد
4 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 13 times.

مشرق کے فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال اسلام اور رسول اسلامﷺ سے بہت زیادہ متاثر تھے۔ اسی وجہ سے وہ عربی زبان، عربوں اور جزیرہ نما عرب بالخصوص حجاز سے بہت محبت رکھتے تھے۔ اگرچہ اقبال نے اردو اور فارسی میں شاعری کی تاہم ان کی شاعری خالص عربی رنگ کی حامل ہے۔ ان کا کلام بنیادی طور پر تعلیماتِ قرآن و حدیث اور عربی ادب پرمشتمل ہے۔ زیر نظر مقالہ اقبال پرعربی ادب کے اثرات کو ان کی شاعری کے حوالے سے زیر بحث لاتاہے۔ مقالے کا آغاز علامہ اقبال کی قرآن پاک اوراس کے مسحور کن اسلوب سے محبت سے ہوتا ہے جس کا اظہار اُن کی شاعری میں بھی ہواہے۔