مقالہ نگار: ہاشمی، طارق محمود/اکبر، غلام بہار ایجادی بیدل اور ترجمے کے تقاضے

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
91 : جلد
2 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب، لاہور : ناشر
محمد فخر الحق نوری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 22 times.

فارسی زبان سے ناآشنا حضرت کو کلامِ بیدل سے آشنا کرنے کی ایک اور کاوش بہار ایجادی بیدل کے عنوان سے ۲۰۰۸ء میں جبکہ بعد ازاں قدرے مختلف اور اختصاری صورت میں ۲۰۱۵ء میں سامنے آئی۔ یہ غزلیات کے مکمل متن کے بجائے مختلف غزلوں سے منتخب اشعار کا ترجمہ ہے اور یہ اشعار فردیات کی صورت میں ہیں۔ بہار ایجادی بیدل کے ترجمے کا اولین قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ یہ شعر کا شعر ہی کی ہیئت میں ترجمہ ہے۔