مقالہ نگار: ملک، فتح محمد بلھے شاہ:فکر و عمل (Bulleh Shah: Thought and Praxis)

اردو : مجلہ
93 : جلد
3 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
انجمن ترقیٔ اردو پاکستان، کراچی : ناشر
روف پارکھ : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 133 times.

عبداللہ شاہ المعروف بلھے شاہ کا شمار پنجابی زبان کے نام ور شعرا میں کیا جاتا ہے۔ اس مقالے میں ان کی فکر و عمل کا جائزہ لیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ بلھے شاہ عام لوگوں کے ان افکار و نظریات میں یقین نہیں رکھتے تھے، جو برصغیر کے سماج میں برہمنوں کے طبقاتی نظام کے نتیجے میں ظہور پذیر ہوئے تھے۔ ان کے عہد میں پنجاب انتشار پسندی کی زد میں تھا اور عام مسلمان ان لوگوں سے نفرت کرتے تھے، جو سماج کے کم تر طبقات سے تعلق رکھتے تھے۔ چناں چہ بلھے شاہ نے اپنی شاعری کے ذریعے اس امر کا پرچار کیا کہ وہ اس قسم کے خیالات کے حامی نہیں کیوں کہ ان کے نزدیک انسانیت زیادہ اہم ہے۔