کسی بھی تہذیب کے عوامل وعناصر کا پہچانا جانا اس تہذیب کے فروغ کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ اس بات کے پیش نظر بلوچستان کے تہذیبی عوامل کا نمایاں ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اردو ناولوں میں بلوچستان کے رسم و رواج آٹے میں نمک کے برابر نظر آتے ہیں۔ چند ہی گنے چنے ناول ہیں جن میں بلوچستان کی تہذیب کو بیان کیا گیا ہے۔ ان میں صف اول آغا گل کا ناول ہے۔ باقی بیشتر ناولوں میں رسم و روایات کا بیان اختصار کے ساتھ نظر آتا ہے۔