مقالہ نگار: انجم، وسیم / قزلباش، علی کمیل بلوچستان کی اردو شاعری (ادوار و عوامل)

الماس : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 25 times.

انگریزوں کی آمد سے قبل بلوچستان میں اردو زبان کی رسائی چند ہندو تاجروں تک محدود تھی۔ سرکاری، درباری، عدالتی اور سفارتی سطح پر بلوچستان میں فارسی زبان کا دور دورہ تھا۔ اردو باقاعدہ طور پر بلوچستان میں انگریزوں کے تسلط کے بعد رائج ہوئی۔ بلوچستان میں ادبی سرگرمیوں کا آغاز مشاعروں سے ہوا۔ لورالائی میں پہلا مشاعرہ ہوا اور اسی شہر سے پہلا ادبی رسالہ بھی شائع ہوا۔ ملا محمد حسن براہوی بلوچستان میں اردو کے ابتدائی دور کے شاعر ہیں۔ مقالہ نگار نے بلوچستان کی اردو شاعری کو پانچ ادوار میں تقسیم کر کے اس کا ارتقائی جائزہ پیش کیا ہے۔