مقالہ نگار: بٹ، کرن داؤد بلوچستان میں اردو کی ادبی تحقیق کے مسائل

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
27 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 9 times.

اس مقالے میں پاکستان کے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان میں اعلیٰ تحقیقی کام کے متعلق بات کی گئی ہے- ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بلوچستان میں اردو کے تحقیقی مسائل کو ایک مقالے کی صورت میں پیش کیا گیا ہے- بلوچستان میں اس وقت سات جامعات سرکاری اور چار نجی شعبوں میں کام کر رہی ہیں- یہ سب یونی ورسٹیاں مختلف شعبوں میں تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان گیارہ جامعات میں سے صرف دو جامعات میں شعبۂ اردو قائم ہے جن میں سے ایک یونی ورسٹی آف بلوچستان اور دوسری سردار بہادر خان وومنز یونی ورسٹی، بلوچستان ہے- اس لیے بلوچستان میں اردو ادبی تحقیق مسائل سے دوچار ہے۔دوسرے شعبوں کی نسبت اردو میں محققین کی تعداد بہت کم ہے- اب تک جامعہ بلوچستان میں پچھلے تیس سالوں کے دوران سات مقالوں پر پی۔ ایچ۔ ڈی۔ کی ڈگریاں دی جا چکی ہیں-