مقالہ نگار: ابن الحسن، عزیز بغیر ہوا کے جنبش کناں اس پردے کے پیچھے کیا ہے (غلام عباس کا فن اور اس کا افسانہ ‘‘سایہ’’)

معیار : مجلہ
NA : جلد
16 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
عزیز ابن الحسن : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 33 times.

غلام عباس نے اردو افسانے میں ‘‘آنندی’’ کی بدولت شہرت حاصل کی۔ ہر چند کہ انھوں نے صرف پچاس کے قریب افسانے لکھے مگر افسانوی ادب میں انھیں شہرت دوام مل گئی۔ غلام عباس نے کسی بھی تحریک سے وابستہ ہوئے بغیر اپنے دھیمے لہجے، اسلوب اور تکنیک سے افسانے کے فن کو عروج پر پہنچایا ہے۔ فنی لحاظ سے ان کے افسانے ‘‘آنندی’’سے زیادہ افسانہ‘‘سایہ’’ پختہ اور محسوسات کے قریب ہے۔ اس مقالے میں ان کے افسانے ‘‘سایہ’’ کا تجزیاتی مطالعہ ان کے عصر کے تناظر میں کیا گیا ہے۔