مقالہ نگار: احمد، محمود برصغیر میں کتب ابن تیمیہ کے اردو تراجم

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 15 times.

امام شیخ الاسلام ابوالعباس تقی الدین احمد بن عبدالحلیم جو ابن تیمیہ کے نام سے معروف ہیں، ایک مجدد اسلام تھے۔ انھوں نے اپنے تحریری کارناموں اور کارِ اصلاح و تجدید کی بدولت مصلح و مجدد کا لقب پایا۔ ان کے تقریباً تمام معاصرین نے ان کی وسعت علمی کو تسلیم کیا اور انھیں مصلح عظیم کہہ کر پُکارا۔ ان کی مساعی جمیلہ کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ انھوں نے مختلف جہات اور میدانوں میں تجدید کا فریضہ انجام دیا اور اپنے معاشرے کے فسادات کا قلع قمع کیا۔ چناں چہ ان کے افکار کو عام کرنے کے لیے امام ابن تیمیہ کی کتب کے اردو تراجم بھی کیے گئے جن کا تعارف و تجزیہ اس مقالے کا مرکزی موضوع ہے۔