مقالہ نگار: حسین، شفقت / اعوان، محمد آصف ایڈورڈ سعید بحیثیت شرق شناس

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 46 times.

ایڈورڈ سعید مو جودہ عہد میں سب سے زیادہ اثر انگیزلکھاری ہے جس نے مغرب میں مشرق کا دفاع کیا ہے۔ایڈورڈ سعید نے شرق شناسی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے۔اس کے ہاں شرق شناسی کی تاریخ، ارتقا،مشرقی عوام پر ہونے والے اثرات کے ساتھ موجودہ دور میں ہونے والی شرق شناسی پر بھی بحث کی ہے۔اس نے یورپی سامراجیت میں مستشرقین کے ان پہلوؤں کو بیان کیا ہے جو نظروں سے اوجھل تھے۔ایڈورڈ سعید کے نزدیک مستشرقین نے نو آبادیات کے دوران میں اپنی سامراجی حکومتوں کے لیے لازوال کردار ادا کیا۔ اس مضمون میں ایڈورڈ سعید کی خدمات شرق شناسی کی روایت میں ان کی کتاب Orientalismکے تناظر میں ان کے مقام کا تعین کیا گیا ہے۔