مقالہ نگار: سیٹھی،عظمیٰ ایڈورڈ سعید۔۔ ایک مشرقی مغرب میں

بازیافت : مجلہ
16 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 27 times.

ایڈورڈ سعید کا دل مشرق کے لیے دھڑکتا تھا۔ وہ آزادی فلسطین کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔ ان کی "Beginnings" میں "ویکو" کا اثر بہت واضح ہے۔ اس میں اسرائیل کے سماج کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ "Covering Islam" میں مغربی میڈیا کے متعلق لکھا گیا ہے جبکہ ان کی خودنوشت"Out of Place" ہے۔ حقیقی زندگی کے دکھ درد سے وہ کبھی مایوس نہیں ہوئے اور فلسطین کی جدوجہد کے لیے کوشاں رہے۔ اس کا منہ بولتا ثبوت ان کی کتاب "فلسطین کا مسئلہ" ہے۔ اگرچہ انھیں کینسر کا مرض لاحق تھا مگرانھوں نے زندگی سے ہار کبھی تسلیم نہیں کی اور کئی سال تک موت سے لڑتے رہے۔وہ ادب اور موسیقی کے غیر رسمی نقاد تھے۔ "The World, Text and Critic" سیکولر تنقید، ناقد اورفن پارے کے تعلق، اسلام، علم اللسان اور جدید تنقید کے متعلق لکھا گیا ہے اور “Culture and Imperialism” میں تاریخ، علاقہ، مزاحمت اور مخالفت کے مسائل کو بیان کیا گیا ہے۔ ان کی تمام تصانیف میں ایک قدر مشترک ہے جو ادب، سیاست اور ثقافت ہے۔