مقالہ نگار: شفیع، محمد افتخار ایملی حبیبی کے ناول “سعید کی پُراسرار زندگی” کا تجزیاتی مطالعہ۔ (انتظار حسین کی ترجمہ نگاری کے تناظر میں)

الماس : مجلہ
15 : جلد
NA : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 18 times.

اردو میں ترجمہ نگاری کی روایت اتنی ہی قدیم ہے جتنا خود اردو ادب۔ یہ اردو تراجم ہی تھے جن کے سبب اردو زبان کی نشو ونما ہوئی۔ اردو کے مترجمین نے جہاں دنیا کی ہر اہم زبان کے ادب کو اردو میں منتقل کیا ہے،وہاں معاصر عرب ادبا و شعرا کے ترجمے بھی کتابی صورت میں کم کم ہی سہی لیکن منظر عام پر ضرور آئے  ہیں۔ بیسویں صدی میں معروف فلسطینی ادیب ایملی حبیبی کا ناول "سعید کی پُراسرار زندگی" خاصی اہمیت رکھتا ہے۔ اردو میں ممتاز افسانہ نگار انتظار حسین نے اس کا خوبصورت ترجمہ کیا ہے۔ پیش نظر مقالہ اس ترجمے کے تجزیاتی مطالعے پر مبنی ہے۔