مقالہ نگار: ثاقب، محمد اقبال/قادر، محمد ہارون ایران کے انقلابی شاعرعشقی کی ایک نظم کا تجزیاتی مطالعہ

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

اس مضمون میں سید رضا میر زادۂ عشقی کی نظم کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مقالہ نگار کے مطابق سید رضا میر زادۂ عشقی ایران کا وہ بے باک شاعر ہے، جس نے اپنی ایک طویل نظم"خیرگی بنگر"میں مغرب کے نوآبادیاتی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی وطن دوستی کی سرحدوں کو عالمِ مشرق تک پھیلا دیا ہے۔ وہ اعلان کرتا ہے انسان کی بھلائی کا سورج مغرب کے بجائے مشرق سے طلوع ہوگا۔ یوں وہ اپنے وطن کی جغرافیائی سرحدوں سے نکل کر مغرب کے زیرِتسلط مظلوم مشرقی اقوام کی بھلائی کی بات کرتے ہوئے مغرب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔