مقالہ نگار: ثاقب،محمد اقبال ایران اور برصغیر کے درمیان بعد از اسلام روابط کی مختصر تاریخ

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
15 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 32 times.

ظہورِ اسلام کے بعد ایران و برصغیر کے دو قومی روابط ازمنۂ قدیم کی نسبت زیادہ سے زیادہ مضبوط ہوئے۔ غزنوی دور میں جب محمود نے ہندوستان کو فتح کیا تو اُس کے ساتھ ایرانی دانش وروں، مصنفین اور شعراکی ایک بڑی تعداد بھی یہاں منتقل ہوئی جس سے یہ روابط مضبوط سے مضبوط تر ہوتے گئے۔ غزنویوں کے بعد غوریوں نے بھی برصغیر میں فارسی زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں گہری دلچسپی لی۔ یہ خوشگوار تعلقات خلجی، تغلق، لودھی  اور  بہمنی شاہان کے ادوار میں جاری  رہے۔ ان تعلقات کے حوالے سے مغلیہ دور کو سنہری دور کہا جاتا ہے۔ تقسیمِ ہندوستان کے بعد ایران کے انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں۔ یہ تعلقات بھائی چارے، امن اور بقاے باہمی کی بنیاد پر ہیں۔