مقالہ نگار: نعیم، محمد ایامیٰ: مساوات اور بیانیہ

بنیاد : مجلہ
7 : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
نجیبہ عارف : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 32 times.

نذیر احمد کا نسبتاً کم معروف ناول ایامیٰ، بیوہ کے نکاحِ ثانی کی تفہیم، معاصر صورتِ حال اور انیسویں صدی کے اخیر میں اشراف عورتوں کے اختیار کو سمجھنے کے حوالے سے اہم ہے۔ نذیر احمد نے اس ناول میں ہندوستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال کی نمائندگی کی ہے۔ اس مقالے میں مصنف نے ایامیٰ کا تجزیہ بیانیہ صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے اور آزادی بیگم کے کردار کی مختلف جہات کو کھول کر واضح کیا ہے۔