مقالہ نگار: نعیم،سجاد / عابد، قاضی عبدالرحمٰن اُردو ناول کی تنقید: ابتدائی نقوش

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
27 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 32 times.

اُردو ناول کی تاریخ کم و بیش ڈیڑھ سو برس پر محیط ہے۔ اس عرصے میں فکشن کی اس صنف میں کئی تجربات کیے گئے۔ جب سے اُردو ناول لکھا جا رہا ہے اس پر تنقید کا عمل بھی اُسی وقت سے جاری ہے۔ ۱۸۶۲ء میں مولوی کریم الدین کی کہانی ‘‘خطِ تقدیر’’ شائع ہوئی جس کے دیباچے میں پہلی دفعہ ناول کے فن پر کچھ روشنی ڈالی گئی۔ اس وقت سے آج تک مختلف تنقیدی رجحانات، تحریکات اور رویوں کے زیرِ اثر ناول لکھا بھی جا رہاہے اور اس پر تنقید بھی جاری ہے۔ اُردو ناول کی تنقید پر پہلی باقاعدہ کتاب علی عباس حسینی نے لکھی جو ۱۹۴۴ء میں شائع ہوئی۔ اس مضمون میں اُردو ناول کی تنقید کے ابتدائی نقوش پر تنقیدی نگاہ ڈالی گئی ہے۔