مقالہ نگار: علی، ذوالفقار اُردو سفر نامہ اور یورپی معاشرت

تخلیقی ادب : مجلہ
NA : جلد
11 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 21 times.

مقالہ"اُردو سفر نامہ اور یورپی معاشرت"کے لکھنے کا مقصد یورپی معاشرت کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو تلاش کرنا ہے۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ کس طرح سے مثبت چیزوں کو اپنایا اور منفی چیزوں سے خود کو بچایا جاسکتا ہے۔ سفر نامہ ایک ایسی سیربین ہے جس میں کسی ملک اور قوم کی تہذیب و معاشرت کو قارئین مصنف کی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔ چنانچہ سفر نامہ نگار دیگر ممالک کی تہذیب، تاریخ، رسوم ورواج اور طرز معاشرت کا گہری نظر سے مشاہدہ کرتا ہے۔ اردو سفر نامہ اپنے آغاز ہی سے مختلف معاشروں اور تہذیبوں کا عکاس بنا رہا ہے۔ بالخصوص یورپی معاشرت جس کی چکا چوند نے گزشتہ دو صدیوں سے اقوام عالم کو اپنا گرویدہ بنایا، اُردو سفر نامہ نگاروں کی توجہ کا خاص مرکز رہی ہے۔ اُسلوب اور تکنیک کے اعتبار سے سفر نامہ نگاروں کے ہاں مختلف اور متنوع اسالیب ملتے ہیں جن سے اُردو نثر میں بہت اضافے ہوئے ہیں یوں اُردو سفر نامے میں نہ صرف یورپ کے تہذیبی ثقافتی اور معاشرتی امور سامنے آتے ہیں بلکہ اردو نثر میں سفر نامے کے اسلوب میں عمدہ اضافے بھی ہوئے ہیں۔