مقالہ نگار: بی بی، نعیمہ/ عارف، نجیبہ اوائل بیسویں صدی کے ہندوستان میں نسائی شعورکا ارتقا: ماہ نامہ “عصمت ” کا کردار

الماس : مجلہ
16 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

پیشِ نظر مقالہ اوائل بیسویں صدی میں ہندوستان میں خواتین کے نسائی شعور کے ارتقامیں ماہ نامہ"عصمت" کے کردار کے تنقیدی تجزیے پر مبنی ہے۔ ماہ نامہ ‘‘عصمت’’ علامہ رازق الخیری کی ادارت میں، سماجی و مذہبی روایات کے اندر رہتے ہوئے خواتین کی غیر رسمی تعلیم و تربیت ، ذہن سازی اور خواتین کو معاشرے کا مفید اور فعال رکن بنانے کے مقاصد کے ساتھ جاری ہوا۔ اس مقالے میں ماہ نامہ" عصمت" کے پہلے دور یعنی آغاز سے ۱۹۴۷ءتک کا تجزیہ بنیادی ماخذ کی مدد سے پیش کیا گیا ہے۔ ماہ نامہ "عصمت" ایک معاشرتی اور اصلاحی رسالہ تھا اور اس کے اجراکا مقصد خواتین میں بیداری پیدا کرنا تھا اس ماہ نامے نے نہ صرف بیداریٔ نسواں میں اہم کردار ادا کیا بلکہ خواتین کی سوچ کے لیے ایک رخ  بھی متعین کیا۔