مقالہ نگار: شذرہ انیسویں صدی کے منتخب علماے اہلِ سنت کی اردو خدمات: تحقیقی مطالعہ

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 20 times.

انیسویں صدی کے علماے اہلِ سنت کی اردو تصانیف کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے صرف مذہبی موضوعات پر ہی قلم نہیں اٹھایا بلکہ اردو ادب کی معروف اصناف میں بھی ان کی تصانیف موجود ہیں جو یقیناًاپنی اہمیت کے اعتبار سے اردو ادب میں نہایت گراں ہیں۔علماے دین نے اردو شاعری میں گراں قدر اضافے کیے۔مقالہ نگار نے کم و بیش ستر ایسے علماے کرام کا ذکر کیا ہے جو اردو میں شاعری کرتے تھے۔ ان میں کئی صاحب دیوان بھی تھے- بعض علماےکرام کے تذکروں میں اردو شعر بھی ملتے ہیں۔ ایسے شعرا میں مولوی غلام جیلانی، مولوی محمد سعید الدین کاکوروی، مولوی عبداللہ دہلوی، مفتی صدر الدین آزردہ، مولوی حبیب النبی، مولوی حبیب احمد، مولوی فیض احمد بدایونی، مولوی نجم الدین چڑیا کوٹی کے نام اہم ہیں- اردو شاعری کے علاوہ اردو نثر کے فروغ و ارتقا میں بھی علماےکرام نے اہم خدمات سرانجام دیں۔ انھوں نے مذہبی موضوعات کے علاوہ تاریخ، سوانح، تذکرہ، لغت نویسی، میلاد نگاری اور سیرۃ النبیﷺ پر کتابیں تصنیف کیں۔ علماے اہل سنت نے انیسویں صدی میں اردو نثر و شاعری اور زبان کے فروغ و ارتقا میں نہایت اہم کردار ادا کیا-