مقالہ نگار: برنی، عائشہ سعید انجمن ترقی اردو: شعبۂ خواتین کی خدمات (۱۹۵۲ء-۱۹۶۱ء)

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
30 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 37 times.

نومبر ۱۹۵۲ءمیں مولوی عبدالحق نے انجمن ترقی اردو کے ایک اہم اجلاس میں محترمہ بیگم محمد شریف کو انجمن کے شعبۂ خواتین کا تاحیات صدر منتخب کیا- اس وقت تک انجمن ترقی اردو اپنے قیام کے پچاس سال پورے کر چکی تھی- انجمن ترقی اردو اور اردو زبان کے فروغ و ترویج کی تحریک میں بھی خواتین کا کردار اس وقت اہم ہو گیا جب مولوی عبدالحق نے شعبۂ خواتین (پاکستان) قائم کیا- یہ شعبہ اپنے قیام (۱۹۵۲ء) سے لے کرمولوی عبدالحق کی وفات (۱۹۶۱ء) تک فعال کردار ادا کرتا رہا اور باقاعدہ تحریک کی حیثیت اختیار کر گیا- اس مقالے میں سال بہ سال اجلاسوں، کانفرنسوں و دیگر علمی، تعلیمی و ادبی کارگزاریوں کو ایک رپورٹ کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ انجمن ترقی اردو کی اس شاخ کی کارکردگی کو اجاگر کیا جا سکے-