مقالہ نگار: طارق، محمد انتظار حسین کی ناول نگاری اور ناسٹلجیا

آرٹس اینڈ لیٹرز : مجلہ
NA : جلد
17 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اسلامیہ کالج یونی ورسٹی، پشاور : ناشر
محمد عباس : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 25 times.

انتظار حسین کا شمار اردو ادب کے اہم ترین اور نمائندہ فکشن نگاروں میں کیا جاتا ہے۔ انھوں نے بستی اور تذکرہ کے ناموں سے ناول لکھے، جن میں جہاں کئی ذیلی موضوعات ملتے ہیں وہیں پاکستانی معاشرے میں جغرافیائی تبدیلی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ہونے والی تھوڑ پھوڑ اور ہجرت کے سبب ناسٹلجیا ایک مرکزی موضوع بن کر ابھرتا ہے، جس کے پردے میں وہ صرف ماضی کی پرستش ہی نہیں کرتے بلکہ ان تہذیبی اقدار کا بھی ماتم کرتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ زیرِنظر مقالے میں اس امر کو ملحوظ رکھتے ہوئے انتظار حسین کے ناولوں کو ناسٹلجیا کے پس منظر میں دیکھنے کی سعی کی گئی ہے۔